’ میں نے بھی کانٹوں کا درد سہا ہے‘: بیٹے کی بات پر انیل امبانی کیوں رو پڑے؟

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی اپنی شادی کے موقع پر جذباتی تقریر نے ہال میں موجود جہاں سب لوگوں کو رُلا دیا وہاں ان کے والد مکیش امبانی بھی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

ہفتہ کے روز اننت امبانی نے اپنی منگیتر ردھیکا مرچنٹ کے ساتھ اسٹیج پر انتہائی پر اثر تقریر کی، اننت امبانی نے اپنی صحت سے متعلق خاص طور پر جب کہا کہ ان کے لیے بھی ’ زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی ہے‘ میں نے کانٹوں کا درد بھی سہا ہے تو ان کے والد مکیش امبانی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

بھارتی ملٹی نیشنل کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک کی آنکھوں میں آنسو تھے جب ان کے 28 سالہ بیٹے نے بچپن میں صحت کے حوالے سے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے اپنی تقریر میں اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا ہے اس کے لیے آپ کا شکریہ، آج یہ میری شادی پر جو کچھ بھی نظر آ رہا ہے کہ یہ سب میری پیاری ماں نے کیا ہے، میرے خیال میں پچھلے 4 ماہ سے میری ماں دن میں 18 سے 19 گھنٹے کام کرتی رہی ہیں۔

’ میں یہاں موجود ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ ہر کسی نے مجھے اور رادھیکا کو خاص محسوس کرانے کے لیے جام نگر کا رخ کیا ہے، آپ سب کے یہاں آنے پر ہم سب فخر محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

 اننت امبانی نے کہا کہ اگر ہمارے یہاں آنے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو برائے مہربانی ہم دونوں خاندانوں کو معاف کر دینا۔میں اپنی ماں، اپنے والد، اپنی بہن، اور اپنے بھائی، میری بھابھی، بہنوئی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس تقریب کو میرے اور رادھیکا کے لیے اتنا یادگار بنا دیا۔

مجھے لگتا ہے کہ میرے خاندان نے ہمیں خاص محسوس کرانے کے لیے یہ سب کچھ کیا ہے۔ ہر کوئی پچھلے 2، 3 مہینوں سے دن میں 3 گھنٹے سے بھی کم سو رہا ہے یہ میرے لیے انتہائی اہم ہے، میں بہت خوش ہوں کہ میں یہاں ہر کسی کے ساتھ اپنی اس خوشی کو بانٹ رہا ہوں۔

 

 اننت امبانی نے کہا کہ میرے پاس شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ میری زندگی ہمیشہ مکمل طور پھول کی سیج نہیں رہی ہے، میں نے کانٹوں کے درد کا بھی تجربہ کیا ہے۔ میں نے بچپن سے ہی صحت کے بہت سے بحرانوں کا سامنا کیا ہے ، لیکن میرے والد اور والدہ نے مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں نے کوئی تکلیف اٹھائی ہے۔میرے لیے میرے والدین سب کچھ ہیں۔

انہوں نے تقریر میں کہا کہ میں دُنیا کا خوش قسمت انسان ہوں جسے ردھیکا ملی، 7 سالوں سے یہی محسوس کر رہا ہوں کہ میں آج ہی رادھیکا سے ملا ہوں۔

 واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں اننت اور رادھیکا نے شادی کی تقریبات کا آغاز ایک کمیونٹی دعوت کے ساتھ کیا، جس میں آس پاس کے گاؤں کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں گجراتی پکوان پیش کیے۔

3 روزہ تقریب میں بل گیٹس، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سمیت ایک ہزار سے زیادہ مہمانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاپ اسٹار ریحانہ نے بھی بھارت میں پہلی بار پرفارم کیا، جس میں انہوں نے ‘ڈائمنڈز’، ‘روڈ بوائے’ اور ‘پور اٹ اپ’ جیسی لازوال ہٹ فلموں کے گانے پیش کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp