گرمیوں میں آنکھیں خشک کیوں ہو جاتی ہیں؟

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سردیوں کے مقابلے میں موسم گرما میں آنکھوں کا خشک ہوجانا ایک عام بات ہے اور اکثر افراد کو یہ معاملہ درپیش ہوتا ہے۔

ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ گرمیوں میں لوگوں کو دھوپ کا سامنا زیادہ رہتا ہے جس کی وجہ سے اکثر ان کی آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔

آنکھوں کے خشک ہونے کی وجہ ہے کہ گرمیوں میں جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے مطلوبہ مقدار میں آنسو پیدا نہیں ہو پاتے یا آنسو بہت تیزی سے بخارات بن جاتے ہیں جس سے آنکھوں کا خشک ہونا جیسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

موسم گرما میں آنکھوں کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے زیادہ پانی پینا اور دھوپ سے بچنے کے لیے چشمے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ خشک آنکھوں کی بیماری کی دو وجوہات ہیں۔

پہلا یہ کہ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے مطلوبہ مقدار میں آنسوؤں کا پیدا نہ ہونا

دوسری وجہ یہ کہ زیادہ گرمی کے باعث آنسوؤں کا جلد بخارات میں تبدیل ہو جانا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں بیماریوں کی علامات میں آنکھوں کا خشک ہونا، جلن ہونا، خارش ہونا اور بصری تھکاوٹ شامل ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ آنکھوں کا خشک ہونے کی بیماری کا شکار خواتین جلد ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ خشک ماحول میں کام کرتے ہیں جیسا کہ ہوائی جہاز کے پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈنٹ وغیرہ آنکھوں کے معاملے میں زیادہ حساس ہو سکتے ہیں۔

آگ کا دھواں، ہوا کی آلودگی بھی خشک آنکھوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

علاج

مریض کو چاہیے کہ وہ زیادہ پانی پیئے ( کم سے کم 6 سے 8 کپ فی دن) اور دھوپ میں چشمے کا استعمال کرے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آنکھوں کے قطرے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت