آئیسکو کی بڑی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث افراد پر 53 کروڑ 92 لاکھ روپے کے جرمانے عائد

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مجموعی طور پر 53 کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار جرمانے عائد کیے ہیں۔

آئیسکو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آئیسکو کے سربراہ ڈاکٹر محمد امجد خان کی قیادت میں 7 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی اس مہم کو حکومت اور وزارت توانائی دونوں کی حمایت حاصل ہے۔

سرکاری اداروں، صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کی بدولت آئیسکو کی جانب سے تعینات کی گئی سراغ رساں ٹیموں نے اپنے آپریشنل سرکلز میں بجلی چوری کی روک تھام میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

آئیسکو کے مطابق صرف فروری 2024 میں ان چوکس ٹیموں نے 311 بجلی چوروں کو پکڑا، جس کے نتیجے میں 22.9 ملین جرمانے کیے گئے۔ مزید برآں، بجلی چوری میں ملوث 28 افراد کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا کہ جاری مہم سے بجلی چوری کے واقعات اور کمپنی لائن لاسز میں کمی لانے میں مدد ملی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس لعنت کے خاتمے کے لیے آئیسکو کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔ کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بجلی چوری کے کسی بھی واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو ہیلپ لائن نمبر 118 کے ذریعے فوری طور پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس میں 9000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

والد کو پھانسی دینے سے بچی یتیم ہوجائے گی، بیوی اور بیٹی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

پیٹرولیم اسٹاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، اسلام آباد میں ڈیجیٹل نظام متعارف

پاکستان میں تیز انٹرنیٹ کی راہ ہموار، 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی آج

’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟