نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی رہنماؤں کی مبارکباد

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شہباز شریف آج قومی اسمبلی سے 201 ووٹ لے کر وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔

چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانک اور ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ چین اور پاکستان مستقبل میں عظیم کامیابی حاصل کریں گے۔

چینی صدر نے کہاکہ جہاں دونوں ملکوں کی دوستی بہت اہم ہے وہیں ہمیں مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp