خیبر پختونخوا: بارشوں کے باعث حادثات، 5 دن میں 35 افراد جاں بحق

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 5 روز کے دوران جاری بارشوں کے نتیجے میں حادثات کے باعث 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی ہوگئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، بارشوں کے باعث 346 گھروں کو جزوی جبکہ 46 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر ریلیف اور امدادی چیک مہیا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں خوراک اور امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں چارسدہ، لوئر دیر، اپر دیر، ملا کنڈ، مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں رضائیاں، ٹینٹ، خیمے، کنستر، گیس سلنڈر، واٹر کولر، توشک، کمبل، کچن سیٹ، حفظان صحت کی کٹ، ڈگنٹی کٹس، پلاسٹک میٹس، سینڈ بیگز اور ترپال سمیت دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن