کیا عظیم فٹ بالر رونالڈو ریٹائر ہو رہے ہیں؟

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان میں مسلسل فتوحات سمیٹ رہے ہیں تاہم ان کی گرل فینڈ جارجینا ڑوڈریگز نے اچانک سے ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے کہا ہے کہ 39 سالہ اسٹار فٹبالر ایک سال یا زیادہ سے زیادہ 2 سال کے عرصہ میں ریٹائر ہوجائیں گے۔

جارجینا روڈریگز نے یہ انکشاف پیرس فیشن ویک کے دوران کیا جہاں انہوں نے رونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

رونالڈو 2026 میں 41 برس کے ہو جائیں گے۔ انہوں نے اکتوبر 2023 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی نظریں 2026 کے ورلڈ کپ پر ہیں۔

رونالڈو نے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ 40 یا 41 سال کی عمر تک کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا، ’میں یہ اہداف طے نہیں کرتا لیکن میں خود کو جسمانی طور پر اچھی حالت میں محسوس کرتا ہوں۔ میں اپنے کلب اور قومی ٹیم دونوں میں خوش ہوں، میں نے کافی گول کیے ہیں۔‘

رونالڈو انٹرنیشنل اور کلب فٹ بال میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس پرتگال کے لیے 10 گول اسکور کیے جبکہ سعودی فٹبال کلب ’النصر‘ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 35 میچز میں 34 گول اسکور کیے ہیں۔

رواں برس، رونالڈو یورو 2024 میں کھیلتے نظر آئیں گے اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ ان کے فیورٹ اسٹار فٹ بالر اس ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp