6 سیکنڈ میں تیز ترین گول کرنے کا عالمی ریکارڈ کس فٹبالر نے قائم کیا؟

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریا کے فٹبالر کرسٹوف بومگارٹنر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں اب تک کا تیز ترین گول اسکور کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’دی گارڈین‘ کے مطابق بریٹیسلاوا میں سلوواکیا اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریا نے میچ 0-2 سے جیت لیا۔ آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے مخالف ٹیم سلوواکیا کے خلاف میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول اسکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے نام رہا جنہوں نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا۔ آئرش فٹبالر شین لانگ نے ساوتھمپٹن کے لیے پریمیئر لیگ میں اب تک کا سب سے پہلا تیز ترین گول 2019 میں واٹفورڈ کے خلاف صرف 7.69 سیکنڈز میں کیا تھا۔

میچ کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول اسکور کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے، یہ بہت سنسنی خیز تھا۔ آسٹریا کے کوچ نے کہا کہ یقیناً، ہم نے واقعی ایک اچھی شروعات کی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں تیز ترین گول ترکی کے ہاکان سکور نے 2002 میں جنوبی کوریا کے خلاف 11 سیکنڈ میں کیا تھا۔

آسٹریا نے ترکی، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کے خلاف دوستانہ میچوں کے ساتھ یورو 2024 کی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔ جرمنی میں ہونے والے گروپ مرحلے میں ان کا مقابلہ فرانس، ہالینڈ اور پولینڈ یا ویلز سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے