صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹایا جائے، لاہور ہائیکورٹ سے استدعا

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے عام انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے نہ صرف الیکشن جیتا بلکہ الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

درخواست گزار کے مطابق صادق سنجرانی بیک وقت دو عہدے نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

’لہذا الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp