دادا صاحب پھالکے ایوارڈز: کرینہ کپور نے شاہد کپور کو کیوں نظر انداز کیا؟

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف دادا صاحب پھالکے ایوارڈز میں کرینہ کپور نے شاہد کپور کو نظر انداز کردیا۔ ایوارڈ سے قبل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کرینہ کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈز میں اپنے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ماضی مشہور جوڑی ریڈ کارپٹ پر اک دوجے کے سامنے آئی تو سب کی نظریں ان پر ہی تھیں، کرینہ کپور اپنے وفد کے ساتھ چلتے ہوئے شاہد کے قریب آئیں تو شاہد اسے دیکھ کر مسکراتا دکھائی دیا لیکن کرینہ اسے نظر انداز کرتی ہوئی، شاہد کے ساتھ کھڑے شخص سے علیک سلیک کرکے آگے بڑھ گئیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ مداحوں کو بالکل بھی نہیں بھایا کیونکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کرینہ کو اس کے فعل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’برسوں تک شاہد کا پیچھا کرنے اور اسے اس سے محبت کرنے کے بعد صرف سیف کے لیے شاہد کو نظر انداز کرنے کا کرینہ کو کوئی حق نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد ، کرینہ کپور کو دیکھ کر مسکرائے مگر پھر بھی نظر انداز کر دیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ شاہد کپور بنیادی طور پر شریف بندہ ہے، شاہد کو کوئی فرق نہیں پڑتا وہ ایک سچا، شریف اور شاندار شخص ہے۔ کرینہ کپور کی اتنی بڑی انا؟ لیکن شاہد کپور بہتر سلوک کے مستحق تھے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور شاہد کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2000 کی دہائی کے اوائل میں کیا تھا پھر چند ہٹ فلموں کے بعد ان کی راہیں جدا ہو گئی تھیں، جولائی 2015 میں شاہد نے میرا راجپوت سے شادی کر لی تھی، ان کے 2 بچے بھی ہیں، بیٹی میشا اور بیٹا زین۔ ادھر کرینہ نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان سے شادی کرلی تھی، ان کے 2 بیٹے ہیں، تیمور اور جہانگیر۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟