نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔
شہباز شریف کے حلف لینے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، چند صارفین نے سوال کیا کہ حلف لینے کے بعد شہباز شریف ایکس (سابق ٹوئٹر) کھولنے کا حکم دیں گے یا یو ٹیوب بند کرنے کا؟ وہیں بعض صارفین عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے کہ اس بار عارف علوی بیمار نہیں ہوئے اور انہوں نے شہباز شریف سے آرام سے حلف لے لیا۔
ایک صارف نے شہباز شریف اور عارف علوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر علوی وزیراعظم شہباز شریف سے اچھے بچے کے طرح حلف لیتے ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے صدر علوی اچھی بچے کے طرح حلف لیتے ہوئی 😅 pic.twitter.com/b3NcQ711AJ
— Resham Saleem🇵🇰🦁 (@ReshamSaleem3) March 4, 2024
رحیم خان لکھتے ہیں کہ بالآخر عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لے لیا ’اس بار دانت میں درد نہیں ہوا‘؟
بالآخر عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لے لیا ’اس بار دانت میں درد نہیں ہوا‘؟
— Raheem Khan (@Raheem_Ghilzai) March 4, 2024
ن لیگ کے حامی صارف پرویز سندھیلہ نے شہباز شریف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا دیکھو دیکھو کون آیا، اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ حلف عارف علوی نے ہی لیا ہے۔
دیکھو، دیکھو کون آیا!!!
حلف عارف علوی نے ہی لیا ہے pic.twitter.com/Armd1NHdtY— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) March 4, 2024
ایشا شاہ لکھتی ہیں کہ صدرعارف علوی نے کوئی اچھا کام نہیں کیا عمران خان کے متعلق نہ اس کو رہا کروایا نہ ان کا ساتھ دیا لیکن حلف لینے ایسے پہنچے ہوئے ہیں جیسے سب کام انہی نے کروائے ہیں۔
عارف علوی نے کوئی اچھا کام نہیں کیا عمران خان کے متعلق نہ اس کو رہا کروایا نہ اس کا ساتھ دیا حلف لینے ایسے پہنچا ہوا ہے جیسے سب کام اسی نہیں کروائے ہیں
— isha shah🏏 (@syedaisha_shah) March 4, 2024
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد گیارہ اپریل دو ہزار بائیس کو شہباز شریف نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صدر مملکت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘صدر ڈاکٹر عارف علوی علیل ہوگئے ہیں، ڈاکٹروں نے طبی جائزہ لیا اور انہیں چند روز آرام کا مشورہ دے دیا ہے’۔