گلگت: خواتین میں پہلی مرتبہ بائیک رائیڈنگ کا رجحان

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت میں خواتین پہلی بار سڑکوں پر اسکوٹی چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

خواتین کا آمدورفت کے لیے اسکوٹی کا استعمال اس بات کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں انہیں ٹرانسپورٹ کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو اکثر مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے خود ہی بائیک چلانی شروع کردی ہے۔

علینہ کا تعلق ہنزہ سے ہے اور وہ آنے جانے کے لیے اسکوٹی استعمال کرتی ہیں۔ علینہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی خواہش تھی کی وہ اسکوٹی چلائیں اور جب سے انہوں نے یہ سواری استعمال کرنی شروع کی ہے تو انہیں اپنے کاموں کے لیے کسی کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ’ اب بھائی یا ابو کا انتظار کے بجائے میں گھر اور اپنے تمام کاموں کے لیے خود ہی باہر نکل پڑتی ہوں‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا ہڑتا تھا مگر اب خواتین کو چاہیے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانے کے بجائے  موٹر سائیکل چلانا سیکھ لیں اور والدین کو بھی چاہیے کہ اس معاملے میں اپنی بیٹیوں کی ہمت افزائی کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp