آئی پی پی کا صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

عبدالعلیم خان نے سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ ہم سب مل کر ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کے مسائل بھول کر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن رہنما ملکی مفاد میں آگے آئیں۔

صدر آئی پی پی نے کہاکہ دوسروں پر دھاندلی کا الزام لگانے والے خیبرپختونخوا میں خوش ہیں، ہمیں جہاں لگا کہ حکومت غلط کر رہی ہے تو اس کی نشاندہی کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق صدارتی انتخابات 9 مارچ کو ہوں گے۔

صدر مملکت کے لیے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی میں مقابلہ ہوگا۔

آصف زرداری پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp