بلوچستان: ڈیموں کی تعمیر کے دوران 2 ارب سے زیادہ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر دوران 2 ارب 4 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق صوبے میں 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لیے خطیر رقم کے استعمال اور وسائل کے ضیاع پر خصوصی طور پر آڈٹ کیا گیا۔

خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 ڈیموں میں سے 26 ڈیموں پر تعمیر کا کام 2018 کے بجائے 2021 میں مکمل ہوا، 4 سال کی تاخیر کے باعث ڈیموں کی لاگت میں 26 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور تاخیر کے باعث پراجیکٹ عملدرآمد یونٹ اور سپرویژن اخراجات میں 13 کروڑ 26 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹھیکیداروں سے سیکیورٹی کی مد میں 12 کروڑ روپے کی کٹوتی نہیں کی گئی، انکم ٹیکس کی مد میں ٹھیکیداروں سے 99 لاکھ روپے کم کاٹے گئے جبکہ نان شیڈولڈ ریٹس کی مد میں 11 کروڑ 26 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپیکشن ٹیسٹ کی مد میں 95 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے ضابطہ اخراجات کیے گئے، لیباریٹری ٹیسٹ کرائے بغیر 15 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے ضابطہ اخراجات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مٹی نکالنے اور چٹانوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی مد میں 13 کروڑ 18 لاکھ روپے کے غیر مجاز اخراجات کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم