اسلام آباد ہائیکورٹ : ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار شہری کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا ایکس بند ہے؟ جواب میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 17 فروری سے حکومت نے ایکس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس پر تو سندھ ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آچکا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس گزشتہ ماہ، 17 فروری سے بند ہے جس کی وجہ سے پلیٹ فارم کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp