گوادر: شدید بارشوں کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے شہریوں کو مختلف بیماریوں نے گھیر لیا

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادر میں شدید بارش کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی، صوبائی حکومت نے بیماریوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

سیکریٹری صحت بلوچستان کے مطابق گوادر میں بارشوں کے بعد مختلف اب تک نکاسی آب نہیں ہوسکا، جس کے باعث اب گوادر کے مختلف علاقوں میں مختلف امراض پھیل رہی ہیں، شہر کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں  ہیضہ، نمونیہ اور ڈینگی  کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے بعد نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی کے استعمال سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، اسپتالوں میں بھی سہولیات کا فقدان ہے۔

شہریوں کے مطابق پی ڈی ایم اے دیگر محکموں کی کارکردگی بھی اس حوالے سے نہ ہونے کے برابر ہیں، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں زیادہ تعداد خواتین، بزرگ اور بچوں کی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق طبی عملہ گودر پہنچ گیا ہے، سیکریٹری صحت طبی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں، طبی امداد کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق گوادر میں ملیریا و ڈینگی ویکٹر کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ملیریا کے ٹیسٹ کے لیے 51 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے