وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر میں معمولات زندگی کی بحالی تک ہنگامی اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، بحالی کے عمل میں وفاقی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے، معمولات زندگی کی بحالی تک ہنگامی اقدامات جاری رہیں گے۔

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ گودار کے دورہ کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ گوادر کے متاثرین ہماری توجہ کا مرکز ہیں، گودار کا دورہ کرنے اور متاثرین سے یکجہتی پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اشتراکی اقدامات کے ذریعے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مختصر مدت میں مکمل کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ترجیح گودار کے متاثرین کی مدد و بحالی رہی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گوادر کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور پارٹی کی سینیئر قیادت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لیے کہا۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہاکہ گوادر میں غیر معمولی بارشوں کے بعد متحرک کردار ادا کرتے ہوئے پاک فوج اور سول انتظامیہ نے موثر ریسکیو کارروائیوں کے ذریعے کئی انسانی جانیں بچائیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، شہری علاقوں سے بارشوں کے پانی کے اخراج اور مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کے اعلیٰ افسران کی سربراہی میں فوری ہنگامی کارروائیوں کے نتیجے میں گوادر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور مکمل بحالی تک ان اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔

’گوادر کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں‘

انہوں نے کہاکہ گوادر کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر متاثرہ خاندان اور آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور گوادر کے متاثرین کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب ناصر، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، اراکین صوبائی اسمبلی شعیب نوشیروانی، مولانا ہدایت الرحمٰن سمیت اعلیٰ صوبائی افسران بھی موجود تھے.

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں اور اقدامات سے متعلق استفسار کیا۔

وزیراعلیٰ نے متاثرین میں روز مرہ ضروریات کی اشیا بھی تقسیم کیں۔ اس سے قبل انتظامی افسران کی جانب سے سرفراز بگٹی کو گوادر میں بارشوں سےمتاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کارروائیوں سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ