میرے شوہر آدتیہ چوپڑا کی ساری فلمیں فلاپ ہورہی تھیں، پھر کیا ہوا؟ رانی مکھرجی نے ساری کہانی بتا دی

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ وبائی مرض (COVID-19)کے دوران ان کے شوہر آدتیہ چوپڑا کے (یشراج فلمز) بینر تلے بننے والی بیشتر فلمیں فلاپ ہورہی تھی لیکن ان کے شوہر نے ہمت نہیں ہاری اور صبر سے کام لیا، پھر یشراج فلمز کی فلم ’پٹھان‘ نے سارے منظر کو بدل کے رکھ دیا۔

فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FICCI) 2024 کنونشن میں گفتگوکرتے ہوئے معروف بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا کہ ان کے شوہر پروڈیوسر و فلم میکر آدتیہ چوپڑا کو وبائی مرض کووڈ19 کے دوران مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، بینر یشراج فلمزکی بیشتر فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں لیکن آدتیہ چوپڑا نے صبر سے کام لیا جس کا پھل انہیں 2023 میں فلم ’پٹھان‘ کی بے پناہ کامیابی سے ملا، مشکل وقت اور پٹھان کی بلاک بسٹر کامیابی نے منظر کو یکسر بدل دیا۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ نے وہ آدتیہ چوپڑا کی بڑی فلمیں ریلیز ہونے کا انتظار کر رہی تھیں لیکن وبائی بیماری آگئی اور فلموں کی ریلیز روک دی گئی۔ جس سے فلمز پر لاگت کا نقصان ہوا، او ٹی ٹی پر یہ فلمیں ریلیز کرنے کے لیے کہا گیا لیکن میرے شوہر پرسکون تھے اور انہوں نے اوٹی ٹی پر اپنی فلمیں ریلیز نہیں کیں۔

’آدتیہ چوپڑا کا خیال تھا کہ یہ فلمیں ہم نے تھیٹروں کے لیے بنائی ہیں تاکہ شائقین لطف اندوز ہو سکیں اس لیے میں انہیں سینما گھروں میں ریلیز کروں گا۔ اسے او ٹی ٹی پر بھاری رقم کی پیشکش کی گئی انہوں نے انکار کیا۔ جب یہ فلمیں ریلیز ہوئیں تو سب فلاپ ہوگئیں۔‘

‘جب تک پٹھان نہیں ہوا ہمارے لیے کچھ اچھا نہیں ہوا’

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر آدتیہ چوپڑا اپنے یقین پر قائم رہے اور جب شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تو بلاک بسٹر بن گئی۔ اس فلم نے یش راج فلموں کے لیے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ خدا جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا ہے، خدا صرف آپ کی ہمت کا امتحان لیتا ہے، اتنا صبر کرنے میں آدتیہ چوپڑا کو سلام پیش کرتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ یشراج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی وڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان، جان ابراہیم اور دپیکا پیڈوکون کی اداکاری سے بھرپور فلم پٹھان عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ سے ذیادہ کما چکی ہے۔

یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوئی تھی اور شاہ رخ کی 2018 کی فلم زیرو کے چار سال بعد سلور اسکرین پر واپسی آئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp