کراچی: شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو زخمی

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان اپنے ساتھی کے ہمراہ نجی اسپتال پہنچے تھے، اسپتال انتظامیہ کا علاج سے انکار کے بعد زخمی ڈاکوؤں کا ساتھی فرار ہوگیا ہے۔

زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال روانہ کیا ہے۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ مذکورہ واقع کہاں پیش آیا اور ڈاکو کس شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں، اس بابت تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں روشنیوں کے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2 روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا۔

مقتول طالب علم لاریب باڈی بلڈنگ جم سے واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں 2 ملزمان نے اسے روکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی مقتول کی آنکھ کے قریب لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسکولز کب کھلیں گے؟ وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ