غلطی سے اپنی ہی ماں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق فٹبال کھلاڑی نے غلطی سے اپنی ماں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

امریکا کی ریاست میسوری میں ایک کالج کے سابق فٹبال کھلاڑی نے اپنی ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا، ملزم نے اس وقت ماں پر گولی چلائی جب وہ اس کے گھر کے پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہورہی تھی، بیٹے جیلن جانسن نے سمجھا کہ کوئی اس کے گھر میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے۔

اولیویٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ جیلن جانسن نے جب محسوس کیا کہ اس نے غلطی سے اپنی ماں کو گھر میں گھسنے والا سمجھا ہے تو اس نے 911 ڈائل کرکے خود ریسکیو اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دی، تاہم ملزم جیلن جانسن اور اس کی گرل فرینڈ نے مقتول کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم مونیکا میک نکولس جانسن گھر میں ہی انتقال کر گئیں۔

اس المناک واقعے کے بعد سے جیلن جانسن ابھی تک پشیمان ہیں اور رو رہے ہیں۔ جیلن کے وکیل ولیم گولڈسٹین نے سینٹ لوئس پوسٹ ڈسپیچ کو بتایا کہ جیلن جانسن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ان کے موکل نے بندوق کی نوک پر لٹنے کے بعد اپنے دفاع کے لیے گھر میں بندوق رکھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ریاست میسوری میں شہریوں کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ رکھنے کی قانونی اجازت ہے۔ قانون ریاستی شہریوں کو قانونی طور پر آتشیں اسلحے کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے اگر انہیں خوف ہو کہ ان پر ریاست کے ‘اسٹینڈیور گراؤنڈ’ قانون کے تحت حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آخری دن، 3ہزار 296 عازمینِ سعودی عرب روانہ ہوں گے

پاکستانی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندیوں پر، قومی پرچم سربلند کردیا

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ، امدادی فنڈز میں نمایاں کمی سے بحران شدت اختیار کر گیا

پاکستان کا حجاج کے لیے تاریخ کا وسیع ترین میڈیکل مشن فعال

بنگلہ دیشی نوجوانوں کو روسی فوجی کیمپوں میں دھوکے سے بھرتی کرنے کا الزام

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟