پشاور: آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 2 غیر ملکی گرفتار

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائبر کرائم پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 2 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا، سائبر کرائم ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میں آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث نائیجرین گینگ کے 2 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق غیر ملکی ملزمان کی شناخت اڈوگی ہینڈسم ٹچوکوو اور اکوکوو چنازا گوڈون کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں کے ساتھ 4 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رقم کا فراڈ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں کو فیس بک پر خواتین کی آئی ڈیز بنا کر اپنے جال میں پھنساتے تھے، بعد ازاں پارسل ڈیلیوری، کسٹم فیس اور دیگر کی مد میں رقم وصول کرتے تھے۔ رقم نا دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو آن لائن ملازمت کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے میں بھی ملوث پائے گئے، ملزمان آن لائن ملازمت کے جھانسے میں شہریوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ترغیب دیتے تھے۔ بعد ازاں ان اکاؤنٹس کا کنٹرول خود سنبھال لیتے اور آن لائن مالی فراڈ میں استعمال کرتے۔

واضح رہے ایف آئی اے کی جانب سے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں