ٹریڈنگ کمپنی نے 60سالہ شخص کو کیسے ڈھائی کروڑ روپے سے محروم کیا؟

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی کے ایک 60 سالہ ریٹائر شہری کو ایک وسیع آن لائن ٹریڈنگ فراڈ کے ذریعے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے کا دھوکا دیا گیا۔ جعلسازوں نے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ایک جعلی امریکی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دے کر زیادہ منافع کا سبز باغ دکھایا تھا۔

متاثرہ شخص کو ایک وسیع آن لائن شیئر ٹریڈنگ اسکینڈل کے ذریعے 2.56 کروڑ روپے کا دھوکا دیا گی جہاں جعلسازوں نے اسے بڑے منافعے کے بہانے ایک جعلی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا تھا۔

مذکورہ فراڈ کا آغاز اس وقت ہوا جب متاثرہ شخص سے واٹس ایپ پر نامعلوم نمبر سے رابطہ کیا گیا۔ T

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکے بازوں نے اسے دسمبر 2023 میں کے کے فارچون سینٹر کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا۔ مبینہ طور پر اس گروپ میں اکاؤنٹ اوپننگ مینیجر، چمن سنگھ، اور نیتا سنگھانیہ جیسے عرفی ناموں کے ساتھ متعدد منتظمین تھے جنہوں نے متاثرہ کو باور کرایا کہ وہ ایک نجی امریکی کمپنی سے وابستہ ہیں جو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

دھوکے بازوں نے متاثرہ شخص کو ایک ویب سائٹ کا لنک بھی فراہم کیا جہاں اسے اپنی تفصیلات درج کرنے اور ورچوئل اکاؤنٹ بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ ورچوئل اکاؤنٹ بظاہر درست معلوم ہوتا تھا جس میں سرمایہ کاری پر منافع بخش منافع ظاہر کیا گیا اور شکار کا دھوکے بازوں پر بھروسہ بھی بڑھتا گیا۔

فروری میں متاثرہ شخص نے سنگھ اور سنگھانیہ کی رہنمائی میں 50,000 روپے کی اپنی پہلی سرمایہ کاری کی اور اپنے ورچوئل اکاؤنٹ میں منافعے کا مشاہدہ کیا  تاہم بعد میں بزرگ شہری کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 56 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

مزید10کیسز کا سامنا، عبایا میں ملبوس انمول پنکی کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

ویڈیو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی دعوؤں پر عوام کی رائے

بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

کالم / تجزیہ

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟