صدر مملکت کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق سزا میں چھوٹ کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کے لیے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا۔

صدر مملکت کے اعلان کے مطابق چھوٹ کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، اغوا، چوری، ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق کمی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسداد دہشت گردی، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp