پاکستان سپر لیگ 9 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2024 ، سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے 151 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور ایلیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تو 28 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو میر حمزہ کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 9 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایلیکس ہیلزکو 18 رنز پر میر حمزہ نے کلین بولڈ کر دیا، تیسری وکٹ 97 کے مجموعی اسکور پر گری جب آغا سلمان 33 رنز پر موزارابانی کی گیند پر سائفرٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی وکٹ 111 کے مجموعی اسکور پر گری جب اعظم خان 9 رنز بنانے کے بعد زاہد محمود نےاپنی ہی گیند پر ان کا کیچ لے کر پویلین بھیج دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ 115 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شاداب خان 34 رنز بنانے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر سائفرٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حیدر علی نے 26 اور فہیم اشرف نے 12 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کر لیا ۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 3  جبکہ بلیسنگ موزارابانی اور زاہد محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جمعرات کو ’پنڈی اسٹیڈیم ‘ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2024 ، سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے شان مسعود اور ٹم سائفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی شان مسعود  34 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ٹم سائفرٹ بھی جلد ہی 43 کے مجموعی اسکور پر 26 رنز بنا کر فہیم اشرف ہی کی گیند پر منرو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کراچی کنگر کی تیسری وکٹ 44 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب محض ایک رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چوتھی وکٹ بھی فوری بعد 49 کے مجمو عی اسکور پر گری جب محمد نواز 5 رنز بنانے کے بعد ملز کی گیند پر کولن منرو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 107 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیمز ونس29 رنز بنانے کے بعد ملز کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 چھٹی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری جب کیرون پولارڈ39 رنز بنانے کے بعد حنین شاہ کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 142 کے مجموعی اسکور پر گری جب عرفان خان16 رنز بنانے کے بعد ملز کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی طرف سے حسن علی نے 6 جب کہ میر حمزہ نے 2 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے سب سے عمدہ بولنگ کی انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف نے 2 جب کہ حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس وقت تک کے میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم م یں ایلکس ہیلز، کولن منرو، آغا سلمان، شاداب خان (کپتان) اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ، حنین شاہ، ٹمل ملز شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان) ٹم سائفرٹ، شعیب ملک، محمد نواز، کیرون پولارڈ، عرفان خان، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ موزاربانی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp