پی ایس ایل سیزن9: بابر بابر کے نعرے، عماد وسیم کا میسی اسٹائل

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 زور و شور سے جاری ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گزشتہ رات کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے تھے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ہجوم سے بابر اعظم کے نعرے سنائی دیے تو فیلڈ پر کھڑے عماد وسیم نے فٹبال اسٹار لیونل میسی کا اسٹائل کاپی کرتے ہوئے اپنی شرٹ کو اوپر اٹھا کر ہجوم کی طرف لہرا دی۔

جس پر شائقین کرکٹ نے عماد وسیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شائقین نے لکھا کہ دوسروں کے اسٹائل کاپی کرنے کے بجائے اپنی کرکٹ پر دیہان دیں، اسکور آپ سے بن نہیں رہا اور اسٹائل دیکھیں۔

خیال رہے گزشتہ روز کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

واضح رہے اننگز کے دوران عماد باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے کہ ہجوم نے بابر اعظم کے نام کا نعرہ لگایا۔ عماد نے اپنی شرٹ اتار کر لا لیونل میسی کی طرح جشن منایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟