اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا ’ورلڈ ایکو نیوز‘ (وی نیوز) کے زیر اہتمام ’ ڈیجیٹل میڈیا اور فیک نیوز‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جھوٹ کی قبولیت بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ہمارے ہاں یہ چیزیں پھیل رہی ہیں۔ اس سے نمٹنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ڈالہ بھیجو، پکڑو اور اندر کرو۔ یہ ہم کر رہے ہیں۔ تاہم تادیبی کارروائیوں کے علاوہ ملکی سطح پر صحافیوں کا ایک بورڈ ضرور ہونا چاہیے جو مذمت کا اظہار کرے۔
سیمینار سے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ ، سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ، اینکر پرسن سید طلعت حسین ، معروف رپورٹر عمر چیمہ ، وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کیا کہا ، جانیے اس ویڈیو میں