کیا آئی پی ایل فرنچائز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کا ڈیزائن چرایا؟

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کا ڈیزائن چرا لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اووے میچز کیلئے تھنڈر بولٹ ٹائپ ٹی شرٹ کا ڈیزائن تیار کیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تاہم آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے گزشتہ روز اپنی کٹ کی رونمائی کی تو اسکا ڈیزائن بھی تقریباً یونائیٹڈ کی جرسی سے مشابہت رکھتا تھا۔

متعدد فینز کی جانب سے بھارتی فرنچائز کو ٹرول کیا گیا کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اووے کٹ کی جرسی کو کاپی کیا ہے تاہم کچھ بھارتی صارفین نے جواب دیا کہ جنوبی افریقی لیگ کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سن رائزرز ایسٹ کیپ ٹاؤن کی بھی تھی۔

رحیم خان لکھتے ہیں کہ انڈین پریمئر لیگ نے ہمارا ڈیزائن چرایا ہے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا کیا آئی پی ایل فرنچائز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کا ڈیزائن چرایا؟

واضح رہے کہ آئی پی ایل فرنچائز نے اپنی جرسی کو فائر کٹ کا نام دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp