خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع دینے کے لیے ایک نظام وضع کریں گے، وزیر اعظم

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی ایک نظام وضع کرنا ہے جس سے خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔ خواتین کو ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے تمام وسائل اور مواقع مہیا کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاتون پاکستان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے خواتین آگے بڑھیں اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

’پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر کمی ہے تو پالیسی سطح پرہے، پاکستان میں خواتین کی آبادی کا صرف 23 فیصد مصروف عمل ہے، جو ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کا اندازہ لگائیں کہ کس قدر گیپ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو برابری کی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری آبادی کا نصف فیصد خواتین کا ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی ایک نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp