لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریکٹس کے بعد پتنگ اڑائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر اسٹاف بھی ان کی پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پتنگ کی ڈور اور اس کے کننے بھی بیٹھ کر خود باندھے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان شاہین آفریدی پتنگ اڑاتے ہوئے۔
Kaptaan @iShaheenAfridi patang urate hue 😍😍#PSL9 pic.twitter.com/YqnCSyKoJJ
— muzamilasif (@muzamilasif4) March 8, 2024
شاہین آفریدی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے پاکستان سپرلیگ سے باہر ہونے کی خوشی میں کپتان شاہین آفریدی پتنگ بازی کرتے ہوئے ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آگ لگی بستی میں شاہین شاہ آفریدی اپنی مستی میں۔
لاہور قلندرز کے پاکستان سپرلیگ سے باہر ہونے کی خوشی میں کپتان شاہین آفریدی پتنگ بازی کرتے ہوئے
اگ لگی بستی میں شاہین شاہ آفریدی اپنی مستی میں
😂😂😂😂#INDvENG #INDvsENGTest #INDvsENG #ShubmanGill #RohitSharma #DoumbeBaki #Binance pic.twitter.com/RnPiGp3g6g
— Fourth Umpire (@UmpireFourth) March 8, 2024
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز نے مسلسل سات میچوں میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی، جس سے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کی کپتانی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔