الیکشن کمشن: محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

Ecp by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فرروی کو منعقد ہوچکے ہیں، آئین کے مطابق 30 دن کے اندر صدارتی انتخاب ہونا لازم ہے۔

الیکشن کمیشن نے لکھا کہ محمود خان اچکزئی سمیت امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ہوچکی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی جانچ پڑتال کے وقت ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے الیکٹورل کالج کے مکمل نہ ہونے پر اس وقت کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا، اس وقت الیکٹورل کالج مکمل ہے، اس طریقے پر وزیر اعظم اور چیف منسٹر کا چناؤ ہو چکا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکٹورل کالج کو نامکمل کہہ کر الیکشن کو روکا نہیں جا سکتا، صدارتی انتخاب کو 30 دن سے زیادہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا، حالیہ دنوں میں 22 ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنی نشستیں خالی کیں، الیکٹورل کالج کا مطلب پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp