پاکستان کی خدمت کرنا بڑا اعزاز تھا، شاندار مستقبل ملک کا منتظر ہے، عارف علوی کی بطور صدر آخری ٹوئٹ

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ  پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے باعث اعزازاور افتخار ہے۔ اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور جو اچھےکام کیے ہوں اس کا اجرعطا فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ میرے ساتھ اس دعا میں سمینہ علوی بھی شریک ہیں۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘  ہینڈل پر پاکستان کے 13ویں منتخب صدر کے طور پر یہ میری آخری پوسٹ، ٹویٹ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں، میں نے بنایا تھا۔ میں آج  کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی اپنے صدارتی عہد کے دوران اپوزیشن اور حکمران جماعت دونوں کی طرف سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اراکین کا کہنا ہے کہ عارف علوی نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام نہیں دیا۔ جب کہ پی ٹی آئی مخالف جماعتیں ان پر جانبداری کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp