وہ عادت جو آپ کو دانتوں سے محروم کر سکتی ہے

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک طبی تحقیق کے مطابق ویپ یا ای سگریٹ کی عادت انسان کو دانتوں سے محروم کر سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویپنگ عام سگریٹ کی طرح دانتوں کو متاثر کرتی ہے جس سے ان میں سوراخ پیدا ہو جاتے ہیں اگر ان کا بروقت علاج نہ کرایا تو یہ ضائع ہو جاتے ہیں۔

امریکی پروفیسر نے ویپنگ کی عادت میں مبتلا افراد کو خبردار کیا ہے کہ ویپنگ کا دھواں دانتوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ انہیں کھوکھلا کرتا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویپنگ کی عادت مبتلا اشخاص اپنے معالج کو ضرور بتائیں تاکہ وہ عام مریض سے ہٹ کر آپ کا بہترین علاج کریں۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکا میں 91 لاکھ بڑے اور 20 لاکھ نوجوان تمباکو والی ویپنگ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔

اگرچہ زیادہ تر مریض ویپ نہیں کرتے تھے لیکن جو لوگ کرتے تھے ان میں 79 فی صد افراد کے دانتوں میں کیڑا لگنے خطرات تھے۔ جبکہ جو افراد برقی سیگریٹ استعمال نہیں کرتے تھے ان میں یہ شرح 60 فی صد تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp