ٹوائلٹ میں اسمارٹ فون کا استعمال صحت کے لیے خطرہ قرار، نئی تحقیق میں انکشاف

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹوائلٹ پر بیٹھ کر اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت بواسیر جیسے تکلیف دہ مرض کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر کے محققین نے تحقیق کے دوران بتایا کہ جدید دور کی باتھ روم عادات مقعد کے حصے کی رگوں پر دباؤ بڑھا کر طبی مسائل کو شدید بنا سکتی ہیں۔ تحقیق کی قیادت ڈاکٹر چیتھن رام پرساد نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلا باز اب خلا میں اسمارٹ فون استعمال کریں گے

یہ تحقیق سائنسی جریدے پلاس ون میں شائع ہوئی جس میں روزمرہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے غیر متوقع طبی اثرات پر روشنی ڈالی گئی اور ماہرین صحت کو محفوظ عادات سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔

تحقیق میں 125 بالغ افراد کو شامل کیا گیا جو معمول کے کولونوسکوپی معائنے سے گزر رہے تھے۔ شرکا سے ان کی روزمرہ سرگرمیوں اور باتھ روم عادات سے متعلق سوالنامہ پُر کروایا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے بواسیر کی موجودگی کا طبی معائنہ بھی کیا۔

نتائج کے مطابق 66 فیصد افراد باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرتے تھے، جبکہ نوجوان افراد میں یہ رجحان زیادہ دیکھا گیا۔ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں میں بواسیر ہونے کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ پایا گیا جو فون استعمال نہیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکرین بچوں کی صحت پر کیا منفی اثرات ڈالتی ہے؟

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر ٹریشا پاسریچا کے مطابق اسمارٹ فون کی وجہ سے لوگ ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ تقریباً 37 فیصد فون استعمال کرنے والوں کو باتھ روم استعمال کرنے میں 5 منٹ سے زیادہ وقت لگا، جبکہ فون استعمال نہ کرنے والوں میں یہ شرح صرف 7 فیصد رہی۔

محققین نے بتایا کہ زیادہ دیر تک ٹوائلٹ پر بیٹھنے سے مقعد کی رگوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کے باعث سوجن، تکلیف اور بعض اوقات خون آنے کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ باتھ روم میں موبائل فون لے جانے سے گریز کریں اور ٹوائلٹ پر گزارے جانے والے وقت کو محدود رکھیں تاکہ بواسیر کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا جو واحد ثالث ہے، وائٹ ہاؤس

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

گوگل ’بیک بٹن ہائی جیکنگ‘ کے خلاف مستعد، ویب سائٹس یہ ہتھکنڈا کیوں استعمال کرتی ہیں؟

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

ویڈیو

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

وزیراعظم کے 3ممالک کے دورے، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی بھرپور تعریف

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا