آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل کہاں برسیں گے؟

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا،راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جس سے سردی کی شرت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے اور کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے، صوبے کے مختلف علاقوں خاران، قلات، چاغی، واشک، مستونگ اور سبی، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، جھل مگسی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ، نصیر آباد، ژوب میں بارش اور برفباری متوقع کا امکان ہے۔

پنجاب میں میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، ڈی جی خان، لیہ اور جھنگ میں بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، لاہور، اوکاڑہ، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، اٹک میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp