پنجاب اسمبلی: منی بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ اگلے ہفتے منی بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ خزانہ کو منی بجٹ تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے منی بجٹ کے لیے خصوصی رپورٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کی تیاری مکمل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں منی بجٹ کی منظور لی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کا منی بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے۔

مجوزہ منی بجٹ اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ ماہ پنجاب اسمبلی میں 358 ارب کا سپلیمنٹری بجٹ منظور کیا گیا تھا، 358 ارب سے زائد کے تخمینہ کی منظوری کی تحریک رکن پنجاب اسمبلی مریم اورنگزیب نے ایوان میں پیش کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp