اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، پنجاب کا ضمنی بجٹ منظور نہ ہوسکا

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ منظور نہیں کیا جاسکا، اسپیکر نے اجلاس کل دوپہر تک ملتوی کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی جب کہ ضمنی بجٹ کی منظوری کے موقع پر بھی اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہاؤس کو بہتر انداز سے چلانے کی کوشش کی اور آئندہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔

اپوزیشن اراکینِ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں ان کی جماعت بھی اپوزیشن میں رہی ہے لیکن موجودہ اپوزیشن جیسی بدتمیزی کبھی کی، ان کا کہنا تھا کہ جتنا برا سلوک ممکن ہے آج اپوزیشن نے ان کے ساتھ روا رکھا ہے، وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا قابل افسوس ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کو تمام مراعات فراہم کی جارہی ہیں، ان کی جماعت نے تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں بھی اس نوعیت کی کوئی بدتمیزی نہیں کی، اب فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اپوزیشن رکن کی بھی تقریر نہیں سنی جائے گی، اپوزیشن کو ان کے طرزِ عمل کے مطابق ویسا ہی جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سال بعد ایئر انڈس کی واپسی، اندرون ملک پروازوں سے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، پاکستان کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

آزاد کشمیر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ کرائے جائیں، ندیم افضل چن کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش