پنجاب میں پی ٹی آئی کی شیڈو کابینہ کیا کام کرے گی؟

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں سرکاری منصوبوں اور مختلف محکموں پر نظر رکھنے کے لیے شیڈو کابینہ بنانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں پارٹی قیادت کی ارکان اسمبلی کی مشاورت بھی ہو چکی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شیڈو کابینہ کی تشکیل رواں ہفتے ہی ہو جائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما رانا آفتاب نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے تمام سرکاری محکموں اور منصوبوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے شیڈو کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، جو صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی نوعیت اور ان پر عملدرآمد پر نظر رکھے گی۔

’اس ضمن میں دیکھا جائے گا کہ کیا کوئی کرپشن، یا پیسے کا بے دریغ استعمال تو نہیں ہورہا، یا کسی مخصوص کمپنی یا فیکٹری کو فائدہ تو نہیں پہنچایا جا رہا۔‘

شیڈو کابینہ کے دفاتر کہاں ہوں گے اور کیا کوئی وزیر بھی ہو گا؟ اس سوال کے جواب میں رانا آفتاب نے کہا کہ ہمارے پاس اپوزیشن چیمبر موجود ہے، اسی کو استعمال کرتے ہوئے اس ’جمہوری مشق‘ کو ممکن بنایا جائےگا۔

رانا آفتاب کے مطابق شیڈو کابینہ کا خیال اس لیے آیا کہ اپوزیشن جماعت آئندہ آنے والی حکومت ہوتی ہے، ہمارے ارکان کو ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ کون سا منصوبہ کیسے اور کب مکمل ہو گا۔

رانا آفتاب کا کہنا ہے کہ شیڈو کابینہ میں وزیر تو کوئی نہیں ہو گا تاہم کسی ایک رکن اسمبلی کو کوئی بھی ایک وزارت یا محکمہ سونپا جائے گا تاکہ اس سے متعلق کسی قرارداد کی تیاری سے لے کر اس محکمے میں کسی قسم کی کرپشن کی نشاندہی کا فریضہ سرانجام دیا جاسکے۔

رانا آفتاب کے مطابق شیڈو وزرا متعلقہ صوبائی وزرا سے متوقع سوالات کی تیاری سمیت ان تمام وزارتوں اور محکموں پر کڑی نظر رکھیں گے کہ تاکہ مستقبل میں حکومتی کردار ادا کرنے پر ہماری کارکردگی مزید بہتر ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، سی پیک تعاون سے معیشت اور ترقی کے نئے در وا

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟