احتساب عدالت اسلام آباد کی سماعت کے دوران فوادچودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری اور ان کے دیور فیصل چوہدری میں ایک بار پھرتلخ کلامی ہوئی۔
مزید پڑھیں
دونوں فواد چوہدری کے سامنے ہی ایک بار پھر الجھ پڑے۔ فیصل چودھری وکیل قیصرامام سے بات کررہے تھے کہ حبافواد کی مداخلت پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔
حبا چوہدری نے فیصل چوہدری سے کہا کہ وہ قیصرامام کو اپنا کام کرنے دیں، وہ پروفیشنل وکیل ہیں۔
اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ’تم بَک بَک کرتی ہو‘ اس پر حبا نے جواب دیا کہ ’تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو‘۔
اس دوران فواد چودھری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ حبا فوادچودہری کی فواد چودہری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔
حبا نے ماموں سے کہا کہ ’آپ بھی فیصل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس پر فیصل نے مداخلت کی اور کہا کہ ’بکواس بند کرو بزرگوں کے ساتھ کس طرح بات کر رہی ہو‘۔
اس پر حبا بھی خاموش نہیں رہیں اور کہہ دیا کہ ’یہ بزگ ہیں تو بزرگ بن کے رہیں، بکواس تم کررہے ہو‘۔
اس ساری صورتحال پر فواد چودری نے بھائی سے کہا کہ ’فیصل یار تم جب آتے ہو پنگا ہوجاتا ہے‘۔
بعد ازاں فیصل چوہدری کے ماموں انہیں پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے گئے۔