پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان پر سنگین مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر کئی رہنماؤں اور کارکنان پر بھی مقدمات درج ہیں اور وہ آئے روز پیشیاں بھگت رہے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں شاید ہی کوئی سیاستدان ہو جس نے جیل یاترا نہ کی ہو اور بقول شیخ رشید صاحب جیل تو سیاستدان کا سسرال اور ہتھکڑی اس کا زیور ہوتی ہے۔
ایسی ہی ایک پیشی پر سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس انہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے اور انہیں ہتھکڑی لگی ہوئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد حلقوں کی جانب سے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے اس کو ظلم قرار دیا تو کسی نے کہا بیٹی کے سامنے ہتھکڑی لگا کر پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ویڈیو پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اب تک کا بہترین لمحہ تھا۔
Best moment ever…..💕 https://t.co/MX5enS1vyX
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) February 22, 2024
صحافی خرم اقبال لکھتے ہیں کہ فواد چوہدری کا عدالت پیشی پر ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں سے بیٹی کو گود میں اٹھانا اور بیٹی کا باپ سے پیار، کم از کم ایک سابق وفاقی وزیر کو اُس کے بچوں کے سامنے تو ہتھکڑی کے بغیر لانا چاہیے۔!!
فواد چوہدری کا عدالت پیشی پر ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں سے بیٹھی کو گود میں اٹھانا اور بیٹی کا باپ سے پیار، کم از کم ایک سابق وفاقی وزیر کو اُس کے بچوں کے سامنے تو ہتھکڑی کے بغیر لانا چاہئے۔۔!! pic.twitter.com/2URi7QY2Il
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 22, 2024
صحافی اور اینکر نادیہ مرزا نے فواد چوہدری کی ہتھکڑی میں بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ باپ کے سامنے بیٹی کی گرفتاری کو بدترین ظلم کے مترادف قرار دینے والے ان ہتھکری لگے ہاتھوں سے بیٹی کو گود میں لینے پر کسی دکھ کا اظہار کریں گے؟
باپ کے سامنے بیٹی لی گرفتاری کو بدیرین ظلم کے مترادف قرار دینے والے ان ہتھکری لگے ہاتھوں سے بیٹی کو گود میں لینے پر کسی دکھ کا اظہار کریں گے؟
@fawadchaudhry pic.twitter.com/sxmQy59CA0— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) February 22, 2024
صحافی ندیم ملک لکھتے ہیں کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں صرف سیاسی انتشار پیدا کرتی ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں خود اور ان کی جماعتیں اس کا شکار رہیں۔ کیا یہ وقت نہیں کہ یہ لوگ کردار ادا کریں اور سب کو آپس میں جوڑیں؟ فواد چوھدری کو ہتھکڑی میں دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ پی ٹی آئی کے وہ تمام سیاسی رہنما جن کی گرفتاری کا بنیادی سبب ملک میں جاری سیاسی فساد کی فضا ہے، ان کو رہا کیا جانا چاہیے۔ اور کچھ نہیں تو انہیں ہتھکڑیاں ڈالنا ہی چھوڑ دیں۔
سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں صرف سیاسی انتشار پیدا کرتی ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں خود اور ان کی جماعتیں اس کا شکار رہیں۔ کیا یہ وقت نہیں کہ یہ لوگ کردار ادا کریں اور سب کو آپس میں جوڑیں؟
فواد چوھدری کو ہتھکڑی میں دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ پی ٹی آئی کے وہ تمام سیاسی رہنما جن… pic.twitter.com/ku2KnjiIvv— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) February 22, 2024
فواد چوہدری کی اہلیہ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نہ ہم جھکے ہیں اور نہ ہم ڈریں گے۔
نہ ہم جھکے اور نہ ہم ڈریں گے 🙏 https://t.co/Wx9CiFdRyL
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) February 22, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن پر کئی حلقوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات جمہوریت اور سیاست کے لیے مثبت ثابت نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے، 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔