نومنتخب کابینہ کے اراکین کو متعلقہ وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بنے تشکیل پانے والی وفاقی حکومت کی کابینہ کے اراکین کو آج حلف اٹھانے کے بعد وزارتوں کے قلمدان تفویض کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  اسحاق ڈارکو وزارت خارجہ، محسن نقوی کو وزرات داخلہ اور خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

آج حلف اٹھانے والی وفاقی کابینہ کے اراکین میں خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے، تاہم وہ دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

اعلامیے کے مطابق قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز  جب کہ ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان دیا گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اس بار وزارت خارجہ کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی، عبدالعلیم خان وزیرنجکاری، جام کمال خان وزیرتجارت اور اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے کے فرائض ادا کریں گے۔

شہباز شریف کی کابینہ میں عطا تارڑ وزیراطلاعات اور نشریات، رانا تنویر حسین وزیر صنعت و پیداوار ، خالد مقبول صدیقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہوں گے جب کہ ان کے پاس وزارت انسانی حقوق کا اضافی چارج بھی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق مصدق ملک وزیر پیٹرولیم ہوں گے، ساتھ ہی  وزارت پاور کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہوگا۔

ق لیگ کے چوہدری سالک حسین کو وزیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی تفویض کی گئی ہے، جبکہ امیر مقام سیفران کے وزیر ہوں گے اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔

نئی کابینہ میں محمد اورنگزیب وزیر خزانہ ہوں گے جبکہ ریونیو کا اضافی چارج بھی انہی کے پاس ہوگا۔

احمد چیمہ کو وزارت اقتصادی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے، ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی احد چیمہ کے پاس ہوگا ۔جبکہ سید محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان تفویض کیا گیا تاہم وزارت انسداد منشیات کا اضافی چارج بھی ان کو دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp