رمضان پیکج کی تقسیم آج سے شروع ہو کر 20 رمضان المبارک تک جاری رہےگی: وزیر اطلاعات پنجاب

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم آج سے پنجاب کے ہر ضلع میں شروع کر دی جائے گی جو 20 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان پیکج سے متعلق سوشل میڈیا پرپراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر رمضان پیکج بھجوایا جارہا ہے۔ گھر، گھر رمضان پیکج بھجوانے پر اضافی خرچ آرہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حکم دیا ہے کہ رمضان پیکج کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان پیکج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جارہا ہے، ابھی تک رمضان پیکج کے 15 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ڈیٹا میں مسائل کے باعث کئی مستحقین رمضان پیکج سے محروم رہ گئے ہیں، ایسے تمام افراد رمضان پیکج سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ پیاز اور کیلے کو صوبے سے باہر بھجوانے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے ایک الگ محکمہ قائم کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp