لاہور والوں کو مفت وائی فائی سروس کب سے ملے گی؟

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو کی تعمیر اور عوام کو مفت وائی سروس فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین نے آئی ٹی سٹی اور لاہور نالج پارک پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پروجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکرو سوفٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کے لیے مدعو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لیے حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں فری وائی پائلٹ پروجیکٹ کی بھی منظوری دی جس کے تحت لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پروجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی سروس شروع کی جائے۔

اجلاس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، سی ای او برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!