جنوبی وزیرستان: پاک فوج کے زیر نگرانی 120 ایکڑ پر چلغوزے کے 50 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 120 ایکڑ رقبے پر چلغوزے کے 50 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں۔ زیتون کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ جنگلات کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جنوبی وزیرستان کی آب و ہوا اور زمین، جنگلات کی افزائش کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ ماہرین جنگلات اور علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے باہمی تعاون سے لدھا، کانی گرم، تیارزہ اور مکین میں غیر مفید درختوں کی جگہ 120 ایکڑ رقبے پر چلغوزے کے 50 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں۔

چلغوزے کے ایک ایکڑ جنگل سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا معاشی فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ زیتون کے جنگلات پر پاک فوج کی جانب سے 70 ہزار درختوں کی مفت پیوند کاری بھی کی جا رہی ہے۔ جنگلات کی حفاظت اور لکڑی کی کٹائی کی روک تھام کے لیے بھی پاک فوج اور محکمہ جنگلات دن رات مصروف عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان