دھونی کے نئے ہیئر اسٹائل کی سوشل میڈیا پر دھوم

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی آئی پی ایل موجودہ سیزن میں اپنے پرانے روپ میں واپس آئے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان ایک مرتبہ پھر کرکٹ فیلڈ میں لمبے بالوں والے اسٹائل کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، جس کی سوشل میڈیا پرپھر دھوم مچ چکی ہے۔

اپنے ہر دلعزیز کرکٹر کو ایک مرتبہ پھر اپنے روایتی لمبے ہیئراسٹائل کے ساتھ دیکھ کرشائقین کرکٹ جہاں تعریف کرتے نطر آرہے ہیں وہیں کچھ من چلے صارفین بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کاجول کے کردار سے ان کے موجودہ ہیئر اسٹائل کا دلچسپ تقابل بھی کررہے ہیں، جو ان کے لمبے بالوں اورسرخ ’ہیڈ بینڈ‘ کے ساتھ  فلم میں انجلی کا کردارنبھاتی کاجول کے ہیئراسٹائل سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایم ایس دھونی نے کاجول (انجلی) سے متاثر ہو کر یہ ہیئراسٹائل اپنایا ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ایم ایس دھونی اگلے سیزن میں ویمن آئی پی ایل کھیلنے والے ہیں۔

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو بھی مہندرا سنگھ دھونی کا نیا ’ہیڈ بینڈ‘ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر دھونی کی تصویر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان دھونی نے اپنے کریئرکے آغازمیں لمبے ہیئراسٹائل کی وجہ سے کافی مشہورتھے، ان کے اسی ہیئر اسٹائل کی ایک مرتبہ سابق صدر پرویزمشرف نے بھی دل کھول کر تعریف کی تھی، طویل عرصے کے بعد اپنے محبوب کھلاڑی کو دوبارہ اسی ہیئر اسٹائل میں دیکھ کر ان کے مداح بھی کافی خوش نظرآرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے