سوئچ دبانے سے بہتری ناممکن، حکومت کو اپنے اخراجات میں بھی کمی لانا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی 2023 کے مقابلے میں بہتر ہے، اب ہم نے میکرو استحکام کو مستقل کرنا ہے، کوئی سوئچ نہیں جو دبانے سے میکرو استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف سے نیا پروگرام پاکستان کا پروگرام ہو گا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ پروگرام کے بعد ہماری کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ ہم نے ایف بی آر اصلاحات پر کام شروع کر دیا ہے۔ ٹیکس بیس بڑھانے پر توجہ دیں گے، جبکہ ادارے پر اعتماد کے فقدان کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے دور کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کو سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرتے ہوئے اپنے اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

انہوں نےکہاکہ ہم نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فاسٹ ٹریک کرنا ہے۔

دوست ممالک امداد نہیں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں

وزیر خزانہ نے کہاکہ دوست ممالک نے واضح عندیہ دیا ہے کہ وہ امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری سے مدد کرنا چاہتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ آئی ٹی میں ساڑے 3 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، چاول کی فصل اس سال اچھی ہوئی ہے اور ہم نے برآمد سے 2 ارب ڈالر کمائے۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا سندھ کا منصوبہ وفاق میں منتقل کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ توانائی کے مسائل حل ہونے تک صنعتوں کی مسابقتی ترقی نہیں ہو سکتی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرف لے جائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی