ٹیکسز کا دائرہ بڑھانے کی تیاری، کون کون سے شعبے وزیرخزانہ کے نشانے پر ہیں؟

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پاؤں جمانے سے قبل ہی ٹیکس بنیادوں کو مزید وسیع کرنے کے تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت ہول سیل،ریٹیل، ریئل اسٹیٹ اور زراعت کے شعبوں کو شامل کرکے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے اور ریونیو اکٹھا کرنے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

وزیرخزانہ کو بریفنگ

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر ٹیم کی جانب سے وزیرخزانہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو ایف بی آر کی طرف سے ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں، ریونیو جنریشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ریونیو ایڈمنسٹریشن میں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں ریونیو اکٹھا کرنے کا مجموعی ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ہے اور پورے سال کے ہدف کو بھی حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

وزیر خزانہ نے اہداف کے حصول میں ایف بی آر ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن تیز کرنے پر زور

انہوں نے بہتر کارکردگی اور محصولات میں اضافہ کے لیے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اوراصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے حقیقی استعداد کے حصول کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹائیزیشن کے اقدامات سے گورننس میں بہتری ، معیشت کو دستاویزی بنانے اور ٹیکس وصولی کو بڑھانے میں مدد ملی گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس کے دائرہ کار میں ہول سیل، ریٹیل، ریئل اسٹیٹ اور زراعت کے شعبوں کو شامل کرکے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لے رہی ہے۔

مساوی ٹیکس کا نظام

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور شفافیت کے ذریعے زیادہ مساوی ٹیکس نظام تشکیل دے سکتے ہیں جس سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملیگا اور تمام شہریوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟