کراچی: ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار ملوث نکلے

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پولیس نے تھانہ زمان ٹاؤن کے ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا اور ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 3 روز قبل ایک تاجر اور اس کے پارٹنرز کو سپرہائی وے سے اغوا کیا گیا اور ان کی گاڑی میں موجود ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، اغوا اور ڈکیتی کی اس واردات کے بعد پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کرفرار ہوگئی تھی، تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا کہ ایس ایچ او زمان ٹاون اور پولیس پارٹی واقعہ میں ملوث تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، ابتدائی رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا تا کہ مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp