کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میونسپل کارپوریشن میں 950 گھوسٹ اور 200 ایسے ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے جو ایک شناختی کارڈ پر دو محکموں سے تنخواہیں وصول کرتے تھے۔ جبکہ 12 ٹاؤن میں بھی 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔

وزیر بلدیات، ہائوسنگ و ٹاؤن پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین  کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی حاضری کو بائیو میٹرک کرکے ان کی تنخواہوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجا جائے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں یوسی کی سطح تک ملازمین کی ویریفیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔ کلک کے تحت جاری تمام منصوبوں میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ان میں شفافیت ہو اور عوامی مفاد شامل ہو۔

بریفنگ

کلک اور سوئپ کے دفتر کا اچانک دورہ دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر آصف جان صدیقی نے صوبائی وزیر کو کلک کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں، بلدیاتی ملازمین کی ویریفیکیشن اور بلدیاتی ملازمین کی بائیو میٹرک سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک آصف جان صدیقی نے کلک کے تحت ورلڈ بینک کے اشتراک سے کراچی میں جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال میں کے ایم سے کے اربوں روپے کے منصوبوں کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

12 ٹاؤن میں 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی

انہوں نے مزید بتایا کہ کلک کے تحت بلدیاتی ملازمین کی کے ایم سی سمیت کراچی کے 12 ٹاؤنز کے ملازمین کی ویریفیکیشن کرلی گئی ہے، صرف کے ایم سے میں 950 گھوسٹ اور 200 ایسے ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے جو ایک شناختی کارڈ پر 2 محکموں سے تنخواہیں وصول کرتے تھے جبکہ 12 ٹاؤن میں بھی 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ہدایات دی کہ تمام ٹاؤنز کے ساتھ ساتھ یوسی کی سطح پر بھی ملازمین کی ویریفیکیشن کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی حاضری کو بائیو میٹرک کرکے ان کی تنخواہوں کو براہِ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجا جائے۔

آئندہ مالی سال کے منصوبے

اس موقع پر پی ڈی کلک نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں کے ایم سی کے فنڈز سے 8 کمیونٹی سینٹرز، 2 پلے گراونڈ اور درجنوں سڑکیں بنائی جائیں گی جبکہ اربن ایموویبل پروپرٹی ٹیکس (UIPT)  پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں کراچی سے پروپرٹی ٹیکس کی وصولیابی کے لیے ایک سسٹم بنایا گیا ہے۔

کراچی میں 8 لاکھ سے زائد پروپرٹیز رجسٹرڈ ہیں

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں 8 لاکھ سے زائد پروپرٹیز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف ڈیڑھ لاکھ افراد ہی یہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ پی ڈی کلک نے کہا کہ 2026 تک جی آئی ایس سسٹم کے ذریعے کراچی 30 لاکھ سے زائد رہائشی،  کمرشل اور صنعتی پروپرٹیز کو رجسٹرڈ کرکے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، جس سے کونسلز اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے سوئپ کے دفتر کا بھی اچانک دورہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل