اسلام آباد میں 5 سستے افطار بوفے کونسے ہیں؟

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر سال رمضان کا انتظار تو ہر کسی کو رہتا ہے لیکن اس ماہ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی افطاریوں اور دعوتوں کا اہتمام بھی بڑھ جاتا ہے اور پکوان سے سجے دسترخوان رمضان کی رونقوں میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

گھروں میں سحر اور افطار کے  لیے دسترخوان سجانے کے علاوہ اب مختلف ریسٹورنٹس میں افطاری اور سحری کے رجحان میں بھی کافی اضافہ ہوچکا ہے۔

اس کے پیش نظر ملک بھر میں افطار اور سحر بوفے کے خاص طور پر مینیو بنائے جاتے ہیں اور ان بوفے ٹرینڈز کی وجہ سے رمضان آتے ہی ہر شخص سحری اور افطاری کے سستے بوفے کی تلاش میں رہتا ہے۔

آج وی نیوز آپ کو اسلام آباد کے ان چند ریسٹورنٹس کی آگاہی دے رہا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں بھی کم پیسوں میں افطار بوفے آفر کر رہے ہیں۔

رینچرز

رینچرز کی منفرد اور دلکش ڈیلز عوام میں کافی مقبول ہیں۔ کم پیسوں میں یہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بہت سی بہترین ڈیلز آفر کرتا ہے۔

رینچرز کی افطار ڈیل 899 روپے کی ہے جو کہ اسلام آباد کے تقریباً تمام رسٹورنٹس کے مقابلے میں کافی سستی ہے۔ یہ اپنی افطار ڈیل میں پکوڑے، بریڈ پکوڑا، پاستہ، رول، جام شیریں، سموسہ، چنا چاٹ، برگر، چیز بالز اور کھجوریں دیتے ہیں۔

ڈوکا موکا

ڈوکا موکا کا افطار ڈنر بوفے 1895 روپے میں ہے۔ جس میں ڈوکا موکا کی جانب سے تقریباً 30 سے زائد آئٹمز دیے جاتے ہیں۔

اس ڈیل میں افطار کے خاصے آئٹمز موجود ہیں جن میں فروٹ چاٹ، دہی پھلکی، مکس بین پاپڑی چاٹ، اسپرنگ رولز، کرسپی ریپس، ونگز، چکن سلائیڈرز، سموسہ، بن کباب، چیز اینڈ چکن سینڈوچز ، گلڈ چکن، چکن پاستہ، فرائیڈ رائس اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

شیراز ریسٹورنٹ

2195 روپے میں 35 سے زائد آئٹمز بہت ہی کم ریسٹورنٹس آفر کرتے ہوں گے۔ شیراز ریسٹورنٹ کے اس بوفے میں چکن کڑاہی، بیف کڑاہی، کابلی پلاؤ، فنگر فش، چکن بوٹی، پالک پنیر، ملائی بوٹی، چکن ریشمی کباب، چکن فرائیڈ رائس، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، پکوڑے، چکن ونگز، مختلف قسم کے سلاد، چٹنیاں اور میٹھے کے آئٹمز کے ساتھ گرین ٹی اور چائے بھی شامل ہے۔

ڈیجوز

ڈیجوز اسلام آباد کے ان بوفیز میں شمار ہوتا ہے جو آپ کو مختلف آئٹمز کی ورائٹیز دیتا ہے۔ یہ افطار بوفے میں 2300 روپے میں تقریباً 30 آئٹمز آفر کرتے ہیں۔

ان میں افطار کے اسپیشل پکوانوں سمیت چکن کڑاہی، چکن بریانی، پاستی، چکن چاؤمین، گارلک چکن اور دیگر چائنیز آئٹمز شامل ہیں۔

لا مونٹانا

مارگلہ کے پہاڑوں پر موجود یہ ریسٹورنٹ نہ صرف اپنی ہائی ٹی اور بوفیز کے لیے مشہور ہے بلکہ اس ریسٹونٹ کی لوکیشن بھی بیحد دلکش ہے۔

لوکیشن اور مینیو کے لحاظ سے لا مونٹانا کے بوفے کی قیمت کافی کم لگتی ہے۔ ان کا افطار ڈنر بوفے 2499  روپے کا ہوتا ہے۔

اس میں افطار کے لیے 12 آئٹمز، مین کورس میں 9 آئٹمز، 6 طرح کے مختلف سلاد اور 6 آئٹمز میٹھے میں شامل ہوتے ہیں۔ یوں یہ ریسٹورنٹ تقریبا 33 آئٹمز 2499 روپے میں ایک خوبصورت ویو کے ساتھ آفر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp