نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ برس جنوری میں پاکستان آئیں گی۔
مزید پڑھیں
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دئبی میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نیڈو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹوسے سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں آئندہ برس فروری میں 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔
اس سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کھیلیں گے۔ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آئندہ برس جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہوگا۔
انہوں نے پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے سے متعلق آمادگی ظاہر کرنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپیئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہوئی جس کا انعقاد آئندہ برس میں پاکستان میں کیا جائے گا۔ دنیا کے 8 بہترین کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔