محسن نقوی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات، چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے کر رہے تھے۔ جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپیئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ دیگر تمام ضروری امور بھی بر وقت مکمل کر لیے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم